(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گرد آج رات گئے ایک پولیس چوکی سے دو رائفل لے کر فرار ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پلوامہ کے تملاہال لسی پورا گاؤں کی ایک پولیس
چوکی میں دہشت گردوں کا گروپ گھس گیا اور دو خودکار رائفل لوٹ کرلے گئے۔
سیکورٹی فورسیز اور ریاستی پولیس جوانوں کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ کر جنگجوؤں کو پکڑنے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلا رہی ہے۔